سونے کا انداز آپ کی صحت پر کیا اثر ڈالتا ہے اور بہترین صحت کیلئے کس پوزیشن میں سونا چاہیے؟ انتہائی مفید معلومات





























لوگ مختلف طرح کے طریقوں سے سوتے ہیں۔آئیے آپ کومختلف طرح کے پوزکے بارے میں بتاتے ہیں جوکہ سونے کے دوران آپ کوفائدہ دے سکتے ہیں
کمرکے بل
اس پوزیشن کو’سٹار فش‘پوزیشن بھی کہاجاتاہے اورکمرکے لئے بہت مفید ہے۔اس طریقہ سے سونے سے آپ کے جسم پرکیل مہاسے کم ہوں گے اورجسم سے زہریلے مادے نکلیں گے۔لیکن اس پوزیشن میں سرایسی پوزیشن میں رہتاکہ اس میں دردہوسکتا ہے۔
ایک طرف کروٹ
اس طریقے سے دوران خون ٹھیک رہتا ہے اورساتھ ہی خراٹے بھی کم آتے ہیں۔یہ طریقہ حاملہ خواتین کے لئے زیادہ مفید ہے اورانہیں اس طرح سونے کے لئے کہاجاتاہے۔تاہم اس طرح سونے سے جسم کی ایک سائیڈدردکاشکارہوسکتی ہے۔
منہ نیچے کی طرف
اس پوزیشن میں سونے سے بھی خراٹوں میں کمی ہوتی ہے۔لیکن اس کاایک نقصان یہ ہے کہ آپ کمراور گردن میں درد محسوس کرسکتے ہیں۔اگرآپ کی توند بڑی ہے توکمر میں درد بھی زیادہ ہوگا۔اس طرح سونے کی وجہ سے چھاتی اور پیٹ پر دانے بھی بن سکتے ہیں۔
ایک تکیے کا اضافی استعمال
سونے کے طریقوں کے علاوہ اگرآپ اضافی تکیے کااستعمال کریں تواس سے بھی آپ کو بہت فائدہ ہوسکتاہے۔جو لوگ اپنی کمر کے بل سونے کے عادی ہوتے ہیں انہیں چاہیے کہ اپنی کمر کے نیچے ایک تکیہ رکھ لیں کہ اس طرح کمر میں درد نہیں ہوگی۔جولوگ کروٹ لے کر سوتے ہیں انہیں چاہیے کہ اپنے پہلو میں تکیہ رکھ لیا کریں۔