12ہزار خواتین کو جنسی تسکین کا سامان بنانے والا پرنسپل گرفتار

 
 ٹوکیو: کچھ لوگوں کے نزدیک جنسی خواہش کو پورا کرلینا ہی زندگی ہے اور وہ اس کے لیے اپنی جمع پونجی خرچ کرنے سے بھی باز نہیں آتے لیکن جاپان کے ایک شخص نے جنسی ہوس کا تو ایک نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 12000 خواتین سے اپنی یہ خواہش پوری کی اور اس کے لیے اپنی کمائی کی ایک خطیر رقم بھی خرچ ڈالی۔

جاپانی میڈیا کے مطابق یوہی ٹیکشیما نامی اس شخص نے زندگی اپنی ہوس کی پیاس بجھانے کے لیے 12000 خواتین سے جنسی تعلقات قائم کیے، جاپان کے مڈل اسکول کے اس 64 سالہ پرنسپل نے اپنی ہوس کو پورا کرنے کا آغاز 1988 میں فلپائن سے کیا جہاں اس نے ایک خاتون کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کیے اور پھر اس کے لیے کئی بار وہاں کے دورے بھی کرتا رہا۔
تحقیقات کے دوران انکشافات کے مطابق اس شخص نے 27 سال کے دوران جن 12000 خواتین کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا ان کی عمریں 13 سال سے 70 سال کے درمیان تھیں جب کہ یہ شخص جس خاتون سے بھی تعلق قائم کرتا اسے یادگار بنانے کے لیے تصاویر بھی بنواتا جس کی اس نے ایک البم بھی تیار کررکھی تھی ۔

پولیس نے  یوہی ٹیکشیما نامی اس اسکول پرنسپل کو گزشتہ سال منیلا میں ایک 13 سالہ لڑکی کے ساتھ گرفتار کیا جس کے بعد پولیس کو اس کے قبضے سے ڈیڑھ لاکھ تصاویر بھی ملیں جسے اس نے 400  قیمتی البم کی زینت بنا رکھا تھا۔